بینظیربھٹوپرالزام تراشی:سینتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 05:49pm
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹوپرمبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون بلاگر سینتھیا ڈی رچی کیخلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام  آباد کے  ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے )، پی ٹی اے اورسینتھیا ڈی رچی کی استدعا مسترد کردیں۔

 عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کیخلاف مبینہ الزام تراشی پرامریکی خاتون بلاگرکیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،درخواست پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدرشکیل عباسی نے نے دائر کی تھی۔

سینتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اوردرخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائرہے جس میں عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کررکھا ہے ۔